Search This Blog

Saturday, November 5, 2022

successful forex trading strategy in urdu complete guide

اسلام علیکم

فاریکس ایک ایسی مارکیٹ ہے جس میں صرف وہی ٹریڈر کامیاب ہو سکتا ہے جو اپنی کیلکولیشن کر کے چلتا ہے۔ 
کوئی بھی طریقہ ، سٹریٹجی اٹھا لیں ٪100 فیصد کوئی بھی نہیں ہوتی۔ 
اور نہ ہی اپ کسی کے معاشی مشورے کے مطابق چل سکتے ہیں۔ 
ایک سادہ سی بات ہے اگر آپکو سمجھ آ جائے تو کامیابی ضرور  ملتی ہے۔ اگر سمجھ آ جانے کے باوجود بھی عمل نہیں کرتے پھر فاریکس ٹریڈنگ آپ کے لیے بنی ہی نہیں ہے۔ 
کیلکولیشن اپ نے کس چیز کی کرنی ہے۔ وہ ہمیں جانیں کے لیے کچھ سوالات کے جوابات کو کاغذ پر لکھ کر اپنی ٹریڈنگ ٹیبل پر رکھ لیں اور سختی سے اس عمل کری ۔  
یہ وہ سوالات ہیں جن پر ایک اچھا ٹریڈر عمل کرتا ہے۔ 
اور یہ وہ سوالات ہیں جو  نقصان کرنے والے ٹریڈر نے کبھی بھی ان کے جوابات سوچنے کی زحمت ہی نہیں کی ہوگی۔ 
یہاں آپ لوگوں کو صرف وہی بتاتا جا رہا ہے۔ شاید اپ سمجھیں کہ یہ تو عام سی باتیں ہیں ان سے کیا ہو گا۔ تو یقین رکھیں یہ عام سی باتیں ہی اپ کو پروفیشنل ٹریڈر بنا سکتی ہیں۔ دوسرا کوئی راستہ ہے ہی نہیں ۔ اگر ہوتا تو آپکو ضرور بتاتا جاتا۔  آپ بھی اچھا منافع کمانے کے قابل ہو سکتے ہیں  اگر ان ضروری باتوں پر عمل کریں تو اب آپ عمل ہی نہ کریں تو کیا کہا جا سکتا ہے۔
ان پوائنٹس کا جواب لکھ کر اپنی ٹریڈنگ ٹیبل پر رکھیں اور ان پر عمل کریں۔ 
کسی ایک طریقے کی بیک ٹیسٹنگ کر کے اپنے لیے 4 سے 5  کرنسی پئیرز کا انتخاب کریں جن پر اپ کی سٹریٹجی یا طریقہ کار اچھا رزلٹ دے۔
Published from Blogger Prime Android App
سوال نبمر 1
 ایک وقت میں کتنی ٹریڈز لینی ہیں؟ 
سوال نمبر 2
روزانہ کتنی ٹریڈز لینی ہیں؟
 سوال نمبر 3
ڈیلی کتنا منافع کمانا ہے؟ 
سوال نمبر 4
روزانہ کتنا نقصان ہو تو اپ ٹریڈز بند کر دیں گے؟ 

ہر ٹریڈ پر رسک یا نقصان کی مناسبت ایک ہی رکھنی ہے۔
 کسی بھی ٹریڈ پر رسک کم یا زیادہ نہیں کرنا۔ 
ہمیشہ ہر ٹریڈ کا لاٹ سائز اس کے سٹاپ لاس کے حساب سے رکھیں۔ اگر اپ ہر ٹریڈ کا رسک ایک جتنا نہیں رکھتے تو دنیا کے کسی بھی طریقے سے اپ منافع نہیں کما سکتے۔ 
لالچ کو سائیڈ پر رکھیں اور ان سوالات کے جواب لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں اور ان کو فالو کریں۔ یاد رکھیں اپ کسی اور کے لیے کام نہیں کر رہے آپ اپنے لیے کام کر رہے ہیں۔ اپنا ٹارگٹ وہ رکھیں جس کو اپ حاصل بھی کر سکتے ہوں۔ 
طریقہ تو بتا دیا ہے۔ جو لاس کر رہے ہیں یا پچھلے کافی عرصہ یا کئی سالوں سے نقصان میں ہیں اور منافع نہیں کر رہے وہ ہمیں اپنے بارے میں کمینٹ میں بتائیں کیا ان باتوں پر کبھی عمل کیا؟  اگر نہیں کیا تو پھر اپ اپنے آپنے نقصان کے  خود زمہ دار ہیں۔ لہذا آپ ہم سے اپنی ٹریڈنگ کے بارے میں ہم سے مشورہ کر سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ اور منافع کو بہتر کر سکتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

Our Partners

FOREX Course ........... BY: IRFAN WAZIR

Blog Archive

free counters